میٹروبس منصوبہ مکمل ہونے کی خوشی میں ملتان میں لیگی خواتین کارکنوں کی ریلی، میٹروبس منصوبہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا اہلیان ملتان کیلئے بڑا تحفہ ہے،مقررین

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) میٹروبس منصوبہ مکمل ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی کارکنوں نے ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت سٹی صدر مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین لیبرونگ ڈاکٹرملکہ تبسم نے کی۔اس موقع پر ریلی میں شریک خواتین نے میاں نوازشریف زندہ باد،میاں شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ میٹروبس منصوبہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا اہلیان ملتان کیلئے بڑا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

عوامی سہولت کے اس سستے سفری منصوبے سے ملتان وگردنواح کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔وزیراعظم ملتان آمدپر خطے کیلئے مزید میگاپراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی ،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفرجاری رہے گا۔ریلی میں افشین بٹ،نازیہ ناز،فرحان انصاری ، تسلیم بی بی انصاری،فرزانہ بابو،آصفہ راج،پروین اختر،ذکیہ بی بی ،ثریا بتول،زرینہ ممتاز،ثوبیہ تنویرودیگر نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں