12اشتہاریوں سمیت 32جرائم پیشہ افرادگرفتار

پیر 23 جنوری 2017 17:47

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر32جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم شفیق کو شراب کی حالت میں،پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اسماعیل سی16 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب، ملزم عبداللہ سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عقیل سے 315 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سعید احمد سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان ظفر، اکرام، اللہ ڈتہ، فہیم، سرفراز، یوسف، رمضان اور غلام حسین کو تاش جواء معہ وٹک رقم 30,000/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان امام بخش ، شکیل، ناصر اور غلام مرتضیٰ کو بغیر NOC گھر کرایہ پر دینے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان احسن خان اور فہیم خان کو بغیر اجازت گیس ری فل کرنے پر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ ملتان پولیس نی12اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی3کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ9ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران132نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی129موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں