ْ محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر نابینا افراد میں علم وہنر کی روشنی پھیلا رہا ہے، وحیدانصاری

منگل 21 فروری 2017 22:25

ملتان ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرکمپلیکس ملتان پنجاب کا بہترین ادارہ ہے جو نابینا افراد میں علم وہنر کی روشنی پھیلا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہاروحید اختر انصاری (ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب) نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرکمپلیکس ملتان کے دورہ کے موقع پرکیا، انہوں نے کہا کہ محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرسنٹر وہ قومی ادارہ ہے جو معذور افراد کو معاشرے میں قابل قدر انسان بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، اس موقع پرچیئرپرسن سوشل ویلفیئرفیسلیٹیشن آفیسر افشین بٹ نے کہا کہ اگر نابینا بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ بھی بینا افراد سے کسی طرح بھی کم نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ نابینائوں کا ہاتھ تھام کر انہیں بینا افراد کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع فراہم کریں تاکہ ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا یا جاسکے، کیونکہ نابینا میں عام انسان سے زیادہ صلاحیتیں اور کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے،محمد قائم خان کرمانی (بانی ادارہ )نے بتایا کہ کہ ادارہ سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات پاکستان اور دیگر ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نابینائوں کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے، اس کے علاوہ ادارہ کے زیر اہتمام72 نابینائوں کی شادی بھی کرائی جاچکی ہے ، اس موقع پر طارق امیر عباسی، نعیم احمد، احمد چشتی اور راناجاوید بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں