رواں مالی سال 1983ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرنصب کئے،میپکو

منگل 21 فروری 2017 22:25

ملتان ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم کی استعداد میں توسیع کے تحت رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران مختلف استعدادکار کے 1983ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں جس سے میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنیوالے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ54ہزار801 ہوگئی ہے ،رواں سال نصب ہونیوالے ٹرانسفارمرز میں 10کے وی اے کے 7،15کے وی اے کے 9، 25کے وی اے کی1179، 50کے وی اے کے 448،100کے وی اے کے 134،200کے وی اے کے 164،400کے وی اے کی27اور630کے وی اے کی15 ٹرانسفارمرز شامل ہیں ،جولائی2016ء سے جنوری2017ء کے دوران ملتان سرکل میں318، ڈی جی خان سرکل میں112، وہاڑی سرکل میں 294، بہاولپور سرکل میں314، ساہیوال سرکل میں310، رحیم یار خان سرکل میں148، مظفرگڑھ سرکل میں146، بہاولنگر سرکل میں 172اورخانیوال سرکل میں169نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں