ملک دشمن عناصر پاکستان میں دھماکوں کے ذریعے قومی یکجہتی کو ٹھیس کرنا چاہتے ہیں،خواتین

جمعرات 23 فروری 2017 20:07

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد پاکستان میں دھماکوں کے ذریعے نہ صرف ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں بلکہ افراتفری پیدا کرکے قومی یکجہتی کو ٹھیس کرنا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ(ن)کی رہنماء عذرا واجد تمکین زاہد نے کہا ہے کہ ملک میں دیگر حصوں سمیت لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کا تانا بانا ہمسایہ ممالک سے جاملتا ہے۔

(جاری ہے)

ان دھماکوں کاتسلسل دراصل سی پیک اور پی ایس ایل کے فائنل کو رکوانے کی گہری سازش ہے اوراس میں قیمتی انسانوں کی جانوں کو شکاربنایاجارہاہے ۔ایجوکیشن آفیسر ثمینہ خالد اور حنا نور نے کہاکہ پوری قوم اس وقت متحد ہے اور ہر قسم کے چیلنج کامقابلہ کرنے کے لئے تیارہے۔سماجی رہنماء زہرہ سجاد زیدی اور طاہرہ نجم نے کہا کہ افواج پاکستان اوردیگر ادارے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جس طرح متحرک ہیں دشمنوں کے لئے یہ بہت بڑا چیلنج ہے اوراب پاک فوج نے ردالفساد کا آ غاز کرنے کا جو اعلان کیا ہے یہ بھی دہشت گردی کے عزائم کیلئے موت ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں