عمران خان جتنے مرضی جلسے کر لیں عوام انکو مسترد کر چکے ہیں ‘رانا تنویر حسین

عمران خان اب پرانی تنخواہ سے بھی گئے ترقی اور خوشحالی کا سفر اب نہیں رکے گا ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

جمعرات 12 جنوری 2017 20:08

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان جتنے مرضی جلسے کر لیں عوام انکو مسترد کر چکے ہیں 2018 کے انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے ۔

(جاری ہے)

او سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک ، چوہدری مان جٹ کے ڈیرہ پر یو سی چیئرمینز اور کونسلرز سے خطاب اور سابق ایم پی اے چوہدری مشتاق گجر کی رہائش پر جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اب پرانی تنخواہ سے بھی گئے ترقی اور خوشحالی کا سفر اب نہیں رکے گا عوام نے میاں نواز شریف پر اعتماد کیا ہے 2018 کے انتخابات میں بھی میاں نواز شریف ہی کامیاب ہونگے عمران خان جان لیں آنے والے انتخابات انکے سیاسی احتساب ثابت ہونگے کیوں کہ عمران خان جتنا جھوٹ بول رہے ہیں مسلم لیگ ن کا اتنا ہی فائدہ ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سی پیک منصوبہ سے پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا جبکہ 2017 لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں