مریدکے،فائرنگ سے زخمی نوجوان 2 ماہ بعد دم توڑ گیا، لواحقین کا احتجاج

جمعرات 5 جنوری 2017 12:05

مریدکے،فائرنگ سے زخمی نوجوان 2 ماہ بعد دم توڑ گیا، لواحقین کا احتجاج
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) مریدکے میں فائرنگ سے زخمی نوجوان 2 ماہ بعد دم توڑ گیا، لواحقین نے احتجاج کیا ،معمولی جھگڑے پر چچا زاد اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے کزن بلال کو دو ماہ قبل زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر چچا زاد اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے کزن بلال کو زخمی کر دیا تھا۔ بلال دو ماہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔ لواحقین نے کہا ہے کہ فرار ملزمان صلح نہ کرنے کی صورت میں مزید نقصان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں