میثاق جمہوریت تو اس دن ہی دگن ہو گئی تھی جس دن محترمہ بینظیر بھٹو شہید قبر میں اتاری گئیں ‘ناہید خاں

زرداری کو کارکنوں کی کوئی پرواہ نہیں اس نے پارٹی کا بیڑا غرق کر رکھا ہے بلاول بھٹوکے پاس اب بھی وقت ہے سوچنا ہوگا کہ اس نے نانا اور ماں کی سیاست کرنی ہے یا باپ کی‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 23:57

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹکل سیکرٹری ناہید خاں اور انکے شوہر سابق سینٹر صفدر عباسی نے کہا ہے میثاق جمہوریت تو اس دن ہی دگن ہو گئی تھی جس دن محترمہ بینظیر بھٹو شہید قبر میں اتاری گئیں ۔مریدکے میں پیپلز پارٹی رہنما سید حر بخاری ، سٹی صدر سید تنویر شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر کی صدر ساجدہ پٹھانی، پی پی نائب صدر حاجی ملک سعید کے انتقال پر انکے بچوں سے تعزیت اور شدید بیمار پی پی رہنما محمد ابراہیم ساجن کی خیریت دریافت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف لوٹ مار معاہدے پر عمل کر رہے ہیں آصف علی زرداری سندھ میں اور نواز شریف نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

زرداری کو کارکنوں کی کوئی پرواہ نہیں اس نے پارٹی کا بیڑا غرق کر رہا ہے بلاول بھٹوکو اب بھی وقت ہے سوچنا ہوگا کہ اس نے نانا اور ماں کی سیاست کرنی ہے یا باپ کی اس کے نانا اور ماں ہمیشہ کارکنوں میں رہے اور آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا عدالت میں انکی پارٹی کیخلاف فیصلہ آنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا قتل ہو رہا ہے اگر عدالتوں سے بھی من مانے اور شخصیت کو خوش کرنے کے فیصلے ہونے لگے تو پھر بہت بڑا سانحہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا نواز شریف فیملی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی اتنی بد نامی اور شواہد کے باوجود شریف فیملی اگر بچ نکلی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں