مریدکے، الگ الگ واقعات میں دو افرادقتل،ملزمان فرار

بدھ 22 فروری 2017 20:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) نامعلوم افراد نے الگ الگ واقعات میں دو افراد کو قتل کرکے نعشیں ویرانے میں پھینک دیں اور فرار ہو گئے۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی واردات کے دوران ایک رات قبل تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ قذافی بازار کا 18سالہ تاجر سلمان یعقوب اچانک غائب ہو گیا جس کی نعش بصرہ کالونی کے علاقہ میں ویرانے سے برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ دوسری واردات میں موضع کرتو کے رہائشی اظہر کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا اور نعش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں