مری :سول ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا مریضوں اپنے پرائیویٹ کلینک بھیجنے کا انکشاف

پرائیویٹ کلینک میں لیڈی ڈاکٹر کا شوہر مریضوں سے بھاری فیس وصول کر کے علاج کرتا ہے،متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 18 فروری 2017 16:42

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سول ہسپتال مری کے دانتوں شعبہ میں جانے والے مریضوں کو لیڈی ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ کلینک میں بھیج رہی ہے جہاں پر لیڈی ڈاکٹر کا شوہر کلینک میں جانے والے افراد سے مہنگے داموں علاج کرتا ہے جس کی وجہ سے غریب اور نادار مریضوں کو اور اُن کے لواحقین شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا رہا ہے باز مریضوں کا کہنا ہے جو کو ئی بھی ہسپتال دانتوں کے علاج کروانے جاتا ہے اُس کو جاتا اُس کو لیڈی ڈاکٹردوائی دینے کی بجائے روٹ کنال کر نے کا مشہور دیتی ہے اور جب کوئی کہتا ہے روٹ کنا ل کردو تو اُس اپنے پرائیویٹ کلینک بھیج دیتی ہے جہاں پر اُس کا شوہر مریضوں کا مہنگے داموں علاج کرتا ہے جن مریض مہنگے داموں علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے ہیں وہ سول ہسپتال مری اور لیڈی ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک کا چکر کاٹ کر اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیںجب اُن کے پاس پیسوں کا بندوبست ہوتا ہے تو واپس آکر اپنا علاج کروا تے ہیں جس کی وجہ سے دانتوںکے مراض میں مبتلا افراد کاسول ہسپتال میں علاج نہ ہونے کی و جہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے مری کے سیاسی سماجی او ر مذہبی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اصلاح احوال مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقعہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں