امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریر مایوس کن قرار د یدی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) امریکی میڈیا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا۔نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھالیا جس کے بعد انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا۔ تاہم ان کا خطاب ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا گروپس نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں گزشتہ انتظامیہ کی مذمت کی اور متوسط امریکیوں کے حوالے سے مایوس کن مستقبل کی بات کی ہے۔ ٹرمپ کی تقریر سے واشنگٹن کو ایک دھچکا لگا ہے۔ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا جبکہ بعض میڈیا افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا انداز حاکمانہ تھا جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو فلمی ولن کی طرح قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں