انتہاپسندی دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیاوالے زمین پر سب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں،مجھے ایسے لوگ پسند نہیں،گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ سی آئی ایاوردیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کومیری حمایت حاصل ہے، انتہاپسندی دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کے اہلکار بہترین کام کررہے ہیں،انٹیلی جنس اداروں اور سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی کوختم کرناہوگا، اسلامی انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،یہ ایک بدی کی طرح ہے، کل بھی کہاتھاآج بھی کہہ رہاہوں،مذہب کینام پردہشتگردی کوختم کرناہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے بعض اوقات سی آئی اے کو مکمل حمایت نہیں ملتی، تاہم میں اس کی حمایت کروں گا، بڑے مقصدکے لیے ہمارے اہلکار جانیں دے رے ہیں ، سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائیک پومپیو اس عہدے کے لیے نہایت موزوں ہیں، امریکا کو محفوظ بنانے میں سی آئی اے کا کردار سب سے اہم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری میڈیا سے جنگ ہے، میڈیاوالے زمین پر سب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، میڈیا نے ایسا تاثر دیا کہ جیسے میری میڈیا سے جنگ ہو، دیانتداری اور دیانتدار لوگ پسند ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں