داعش جیسا شر دنیا نے کبھی نہیں دیکھا،ٹرمپ

امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، بیان

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ’داعش‘ جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر کا کہنا تھا کہ صدر ’سی آئی اے‘ کے ورجینا میں قائم صدر دفتر کے دورے کے دوران 300 اہم شخصیات کی موجودگیی میں خفیہ ادارے کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ایک ٹوئٹر بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ مردو خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں