دنیا میں فارمولا ون کار ریسنگ کی انتظامی کمپنی کا40سال تک کنٹرول سنبھالنے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

الہ ایکلیسٹون چار دہائیوں سے فارمولا ون کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے، اب انھیں اعزازی چیئرمین اور بورڈ میں مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے

منگل 24 جنوری 2017 18:35

دنیا میں فارمولا ون کار ریسنگ کی انتظامی کمپنی کا40سال تک کنٹرول سنبھالنے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) امریکی کمپنی لبرٹی میڈیا کی جانب سے دنیا میں فارمولا ون کار ریسنگ کی انتظامی کمپنی کا مکمل کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد تقریباً 40 برس تک فارمولا ون کے چیف ایگزیگیٹو افسر رہنے والے برنی ایکلیسٹون کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔86 سالہ ایکلیسٹون چار دہائیوں سے فارمولا ون کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے تاہم اب انھیں اعزازی چیئرمین اور بورڈ میں مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

برنی ایکلیسٹون کی جگہ چیز کیری نے لی ہے جو کہ پہلے ہی فارمولا ون کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔برنی ایکلیسٹون نے پیر کے روز بتایا کہ انھیں زبردستی باہر نکال دیا گیا ہے۔انھوں نے جرمنی کے آٹو موٹر اینڈ سپورٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میں اب کمپنی نہیں چلاتا اور میری جگہ چیز کیری نے لے لی ہے۔‘واضح رہے کہ امریکی کمپنی لبرٹی میڈیا نے آٹھ ارب ڈالر کے عوض فارمولا ون ریسنگ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

لبرٹی میڈیا نے مرسیڈیز ٹیم کے سابق باس راس بران کو بھی گروپ میں شامل کر لیا ہے اور وہ تکنیکی اور آپریشنز کا عمل دیکھیں گے۔لبرٹی میڈیا نے پچھلے سال ستمبر میں فارمولا ون کا انتظام سنبھالنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب کمپنی کا نام تبدیل کر کے فارمولا ون گروپ رکھا جائے گا۔ابھی لبرٹی میڈیا نے یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ فارمولا ون میں کیا تبدیلیاں لائی جائیں گی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہے ہے کہ ان حصوں پر کام کو ترجیح دی جائے گی جو کہ برنی ایکلیسٹون کے دور میں کمزور تھے۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کا ارادہ ہے کہ فارمولا ون کو امریکہ میں بھی مقبول بنانے کی کوشش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں