ڈونلڈ ٹرمپ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو بحال رکھنا چاہتے ہیں، امریکی اخبار

منگل 24 جنوری 2017 23:41

ڈونلڈ ٹرمپ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو بحال رکھنا چاہتے ہیں، امریکی اخبار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اپنے عہدے پر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار’’ نیویارک ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اپنے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اخبار کے مطابق کومی نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ آج کل امریکا کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی ٹرمپ کے ایک ساتھی کے خلاف روسی حکومت سے تعلقات کے شبے میں تحقیقات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں