ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن قرار دیدیا

جھوٹا میڈیا میری کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کر کے اپنی بددیانتی ظاہر کر رہا ہے، امریکی صدر

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن قرار دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی میڈیا کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوباما کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اس بار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے،اس کے علاوہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی پریس کانفرنس سے متعلق امریکی تجزیہ نگا رش لمباگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ متاثرکن پریس کانفرنس نہیں دیکھی، لیکن جھوٹا میڈیا اس کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بددیانتی ظاہر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس کے دوران تنقید کرنے والے میڈیا گروپس کے صحافیوں کو جھاڑ پلا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں