امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر حملہ

امریکی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کے قافلے پر کسی چیز کے پھینکے جانے کی تصدیق کر دی

ہفتہ 18 فروری 2017 17:27

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حفاظتی دستے کے ہمراہ فلوریڈا ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ نامعلوم سمت سے ایک ’ٹھوس شہ‘ ان کے قافلے پر پھینکی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چیز کس کی جانب سے اور کیوں پھینکی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کے قافلے پر کوئی چیز پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس چیز سے متعلق تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں۔ امریکی حکام کے کے مطابق اس واقعہ میں کسی کو چوٹ نہیں آئی البتہ سیکرٹ سروس نے اس چیز کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں