مغربی موصل میں داعش کے 2000 جنگجو موجود ہیں،امریکا

یہ جنگجوعراقی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ جنگ میں شامل ہیں،محکمہپ دفاع

منگل 21 فروری 2017 11:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم’داعش‘ کے 2000 مسلح جنگجو موجود ہیں جو عراقی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ برس جنگ ہیں۔مشرقی موصل کو داعش سے چھڑانے کے بعد عراقی فوج نے حال ہی میں مغربی موصل میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نے وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ بغداد کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مغربی موصل میں داعش کے 2000 جنگ جو موجود ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف قائم بین الاقوامی فوجی اتحاد نے موصل میں گذشتہ سال اکتوبرسے قبل یہ کہا تھا کہ شہر میں داعشی جنگجوؤں کی تعداد پانچ سے سات ہزار تک ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد عراقی فوج نے مشرقی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔عالمی اتحاد کی جانب سے موصل میں داعشی جنگجوؤں کی حقیقی تعداد کے بارے میں خاص وضاحت نہیں کی گئی۔ چار ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن میں بڑی تعداد میں داعشی جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔موصل میں جاری آپریشن کا ایک مرحلہ 24 جنوری کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مشرقی موصل میں یہ لڑائی تین ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہی جس میں عراقی فوج، کرد فورسز، عراقی شیعہ ملیشیاؤں کے ساتھ عالمی اتحادی فوج کی فضائی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں