عراق میں تیل پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں ہیں ، امریکی وزیر دفاع

یہاں موجود ہم سب ہی لوگ امریکا میں گیس اور تیل کی ادائیگی کرتے ہیں آئندہ بھی ایساہوگا،گفتگو

منگل 21 فروری 2017 13:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پیر کے روز غیر اعلانیہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میٹس نے دوران سفر اپنے ساتھ موجود صحافیوں کے ایک چھوٹے مجموعے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں موجود ہم سب ہی لوگ امریکا میں گیس اور تیل کی ادائیگی کرتے ہیں۔ میرے خیال میں مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، میٹس نے مزید کہا کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں