ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد سوئیڈن میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،پرتشدد مظاہرین کا پتھرئوا ایک اہلکار شدید زخمی

بدھ 22 فروری 2017 04:43

ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد سوئیڈن میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،پرتشدد مظاہرین کا پتھرئوا ایک اہلکار شدید زخمی
اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سوئیڈن میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد اسٹاک ہوم میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ، مشتعل افراد نے درجنوں گاڑیاں نذرآتش کردیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم کو امیگریشن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیئے جانے پر سوئیڈن میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور لوگوں کی بڑی تعداد امریکی صدر کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

پرتشدد مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ پولیس پر پتھرا کیا اور متعدد دکانیں لوٹ لیں۔پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پتھرا کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور پولیس کی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم 7 سے 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں