جموں خطے کے علاقے میں مسلمانوں پر حملہ ہیومن رائٹس کے لیے کھلا چیلنج ہے،جموں وکشمیر انجمن اساتذہ

پیر 16 جنوری 2017 11:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد مرکزی نائب صدر راجہ مجیب الرحمن نے اپنے بیان میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو ا نتہا پسند تنظیم راشٹر یا سیوک سنگھ کے غنڈوں کو مسلم آبادی کیخلاف معاندانہ سرگرمیوں کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جموں خطے کے علاقے کھٹوعہ میں مسلمانوں پر حالیہ حملہ ہیومن رائٹس کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ عالمی انجمن اساتذہ جموں وکشمیر فرقہ پرست ہندوں کے حملے ہر گز برداشت نہیں کرسکتی ،ریاستی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جنونیت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے میں مصروف ہے جو قابل تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں