وزیراعظم آزادکشمیر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

پیر 16 جنوری 2017 11:02

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آف جرنلسٹ سیدعدنان فاطمی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے قیام پی ایس سی کی تشکیل نو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان گڈگورنس کے قیام پر وزیراعظم آزادکشمیر کو مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ آزادکشمیر میں اب عام آدمی کو انصاف ملے گا ،دوسو آدمی پوری حکومت کو یرغمال بنا لیتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا۔

ایک مزدورکا بیٹا بھی اب بغیرسفارش ملازمت میں بھرتی ہوسکے گا ۔میڈیا ذمہ ادرای کا مظاہرہ کرئے میڈیا کی وجہ سے خطہ میں تبدیلی آسکتی ہے ہٹیاں بالا میں کوئی وائرس نہیں پھیلا اس کی تحقیقات بھی کی ہیں میڈیا سنسنی پھیلانے کے بجائے ملکی تقری پر زوردے آزادکشمیر کا اپنا پرائیویٹ ٹی وی چینل ،اور نیوزایجنسی کے قیام کے لیئے تحریک کردی ہے آزادکشمیر میں صھافیوں کے مسائل سے مکمل آگاہ ہوں اان کے ھل کے لیئے صحافیوں سے مل بیٹھ کر بات کریں گئے اور مسائل کے حل کے لیئے بات چیت اوراقدامات کریں گئے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں