مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالوحیداعوان کی سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے عہدیداران کو مبارکباد

منگل 17 جنوری 2017 13:34

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن حلقہ6 کے رہنما عبدالوحیداعوان نے آزاد کشمیر کی صحا فتی تنطیم سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سینٹرل یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی روایت برقرار رکھے گی اور مثبت صحافت کو فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہیں اور ریاست کا چوتھا ستون ہیں اورریاست کی عوام میں صحافیوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ یونین مظفرآباد کے صحافیوں کے حقوق اور ظلم اور نا انصافی کے اپنی آواز بلند کریں گے اور عام آدمی کی آواز کو دنیا بھر تک پنچائیں گے اس کے علاہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مصوم کشمیریوں پر مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے میں ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

عبدالوحیداعوان نے ایک مرتبہ بھر نے سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے صدر مسعود الرحمان عباسی ،سینئر نائب صدر ہارون مظفر قریشی ،نائب صدر نصیر چوہدری ،جنرل سیکرٹری غلام رضا کاظمی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا شہزاد،جائنٹ سیکرٹری شہزاد یعقوب ،سیکرٹری مالیات اخلاق بخاری ،سیکرٹری اطلاعات اقبال میر سمیت تمام عہدیدران کو مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں