اسلام میں عورت کو جو مقام دیاگیا ہے وہ کسی دوسرے مذہب اور معاشرے میں نہیں ، وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان

خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی،ملکی ترقی وخوشحالی کے لیئے خواتین کوآگے آنا ہو گا،تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کی صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 13:34

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت کو جو مقام دیاگیا ہے وہ کسی دوسرے مذہب اور معاشرے میں نہیں ، خواتین ہماری آباد ی کانصف ہیں جنہیں نظر انداز کرکے ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی،ملکی ترقی وخوشحالی کے لیئے خواتین کوآگے آنا ہو گا۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔تعلیم یافتہ خواتین گھر بیٹھنے کے بجائے ملکی ترقی ، خوشحالی کے لئے آگے آئیںاور اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے دورہ مظفرآباد کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے ان طالبات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان ثمینہ سعید،ڈاکٹر مشتاق ، شمشیر خان، شاکر عباسی بھی موجود تھے۔تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کا تحفظ اور ایسی طرز حکومت کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے جو عوام کے وسائل کی محافظ ہو۔ آزادکشمیر کی خواتین تعلیم حاصل کرکے گھر نہ بیٹھیں ، تعلیم مکمل کرنے کے بعدوہ میدان میں آئیں حکومت انہیں روزگاراور عملی زندگی میں قدم رکھنے کے مواقع میسرکرے گی۔

آزادکشمیرکے عوام سندھ ، بلوچستان ،پنجاب اور کے پی کے کے عوام سے یکساں محبت کرتے ہیں ۔اہل پاکستان اورکشمیر کا تعلق جسم اور روح جیسا ہے ،پاکستان ہمارا وکیل ،محسن اور مستقبل ہے۔ ہمارے قدرتی راستے پاکستان کے ساتھ ہیں۔ہمارا رہن سہن اور ثقافت پاکستان جیسا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ، مگر ہم نے اس سے وفا نہیں کی ۔

تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے۔آزادکشمیرکے سیٹ اپ کا جوازہی تحریک آزادی کشمیر ہے۔آزادکشمیر میںہائیڈرل کے دستیاب وسائل کوبروئے کار لا کر پاکستان کے اندر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں اپناحصہ ڈالیں گے۔کشمیر پاکستان کی زرعی،معاشی اور اقتصادی شہ رگ ہے ۔پاکستان کے سارے دریائوں کو منبعے کشمیر میں ہیں ۔شہ رگ کو دشمن کے قبضے میںنہیں چھوڑا جا سکتا ۔

ہندوستان پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 7دھائیوں سے جدوجہد شروع کررکھی ہے۔ ہندوستان ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام رکھنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت دی۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔

ہندوستان نے اگر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق،حق خودارادیت نہ دیا تو وہ حصے بخرے ہوجائے گا۔بھارت کشمیر میں رائے شماری سے خوفزدہ ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کشمیر میں رائے شماری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نسبت آزاد کشمیرمیںخواتین کا احترام زیادہ ہے اور خواتین کو خطہ کے اندر بہتر ماحول اورمواقع میسر ہیں۔ وزیر صنعت محترمہ نورین عارف نے دوسری مرتبہ براہ راست انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ممبر اسمبلی بنیں۔

دارالحکومت مظفرآباد کی ڈپٹی کمشنر ایک خاتون ہیں۔قانون سااز اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں موجود ہیں۔ وفاق اور صوبوں کی طرز پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ آئینی ترامیم میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے۔اہل پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے اہل پاکستان کی آواز کشمیری عوام کے حوصلوں کو جلابخشے گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے لیے 25فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے۔ اور خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی سامنے لایا جائے ۔ طالبات کے سوالات کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی نسبت آزادکشمیر میں شرح خواندگی زیادہ ہے اور اس شرح خواندگی میں طالبات آگے ہیں۔ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں ۔سرکاری تعلیمی شعبہ کوہر قسم کی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے جاندار اقدامات اٹھائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں