مظفر آباد‘ فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

بدھ 18 جنوری 2017 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ نا صرف جنگلات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے بلکہ تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کے حقوق سمیت شجر کاری مہم کے اہداف کو بھی یقینی بنایا جائے گا نو منتخب عہدیداران سے تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ بشیر احمد مغل نے حلف لیا جس میں آزادکشمیر بھر سے فارسٹر فارسٹگارڈ واچرز ، بیلداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بشیر مغل نے خطاب میں کہا کہ تنظیم کی نئی کابینہ نے مثبت عزم و مقاصد کا اظہار کیا ہے وہ نیک ہے صومالیہ کے عوام نے جنگلات کا تحفظ نہیں کیا تو آج ان کی ریاست کھنڈرات ، قحط سالی اور بحران کا شکار ہے جنگلات کے ملازم تحفظ جنگلات کا فریضہ بطور عبادت تصور کر کے سر انجام دیں تو دنیا اور آخرت سنور جائے گی اس موقع پر نو منتخب صدر سلیم اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ جنگلات کے خلاف تمام الزامات دھوکہ ریاست میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور اب سب دیکھیں گے کہ ہم سب فارسٹر ، فارسٹگارڈ ، واچرز ،بیلداران ، سول سوسائٹی ، نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ مل کر شجر کاری کی مثالی تاریخ رقم کرینگے ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا ہے نہ ہی کوئی انا کا مسئلہ ہے انیس سال سے فارسٹر ، فارسٹگارڈ کے حقوق پر شب خون مارنے والے اپنے منطقی انجام سے دوچار ہو گئے ہیں بھمبر سے تائو بٹ تک تنظیم کے ممبران نے بے لوث اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے تنظیم کے ملازمین تنگ آچکے تھے اور ذاتی مفادات کیلئے ہارون الرشید اور طاہر مجید نے فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کا استعمال کر کے ملازمین کی حق تلفی کی ہے حکومت آزادکشمیر وزیر جنگلات ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، سیکرٹری جنگلا ت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تنظیم کے حقیقی وارث فارسٹر ، فارسٹگارڈ ہیں خو دساختہ صدارتی عہدہ کے دعوے دار ملازمین نے مسترد کر دیئے ہیں اب جنگلات کے محکمہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فرائض کی ادائیگی سمیت حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائین گے حکومت فارسٹ فائونڈیشن کو فعال بنانے سمیت ہمارے جائز مطالبات کو فوری حل کرے ، انہوں نے کہا کہ راجہ طاہر مجید ، ہارون الرشید رینج آفیسر ہیں وہ فارسٹر فارسٹگارڈ ایسویسی کا نا م استعمال نہیں کر سکتے ملازمین کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے خود ساختہ صدارت کے منصب سے باز آجائیں سلیم اعوان نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن ملازمین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کروں گا بیلداران اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں حکومت آزادکشمیر سے پرزاور مطالبہ کرتا ہوں کہ فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے فارسٹگارڈ اور واچرز بیلداران کو وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی جان کا تحفظ بھی کر سکیں ۔

(جاری ہے)

تقریب حلف بردار ی میں نگران اعلیٰ ، راجہ عبدالغفار ،سلیم اعوان صدر ، اعجاز عباسی جنرل سیکرٹری ، راجہ جاوید چیف آرگنائزر ، سردار آفتاب احمد سینئر نائب صدر ، فرحت رشید نائب صدر کیپیٹل ، سردار شاہد حمید سینئر نائب صدر برائے سرکلر مظفرآباد ، راجہ ذہین احمد ، ڈپٹی چیف آرگنائزر ، سعید الدین نائب صدر ، سردار بسیر خان نائب صدر ، راجہ ساجد نائب صدر راجہ عارف نائب صدر راجہ ساجد نصی رنائب صدر ، راجہ محبو ب خان نا ئب صدر ، خالد محمود نائب صدر، علی زمان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، ملک طاہر احمد جائنٹ سیکرٹری ، راجہ افتخار احمد سیکرٹری مالیات، راجہ سخی محمد ایڈیشنل سیکرٹری مالیات ، محمد بنارس لیگل ایڈوائزر ، سردار محمد فرید بیگ سیکرٹری اطلاعات ، چوہدری تنویر احمد بیلدار آفس سیکرٹری نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم اور ادارہ کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے تقریب حلف بردار ی میں سول سوسائٹی ، تاجران ، صحافیوں ، وکلاء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں