سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تالہ بندہڑتال سیکرٹریٹ میں ہو کا عالم

نااہل سیکرٹری سروسز کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث ملازمین نے مین گیٹ کو جلسہ گاہ بنا لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تالہ بندہڑتال سیکرٹریٹ میں ہو کا عالم۔ نااہل سیکرٹری سروسز کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث ملازمین نے مین گیٹ کو جلسہ گاہ بنا لیا۔ سیکرٹری مالیات، سیکرٹری سروسز اور سازشی قاضی عنایت ایڈیشنل سیکرٹری مالیات کے خلاف فلک شگاف نعرے۔ نعروں سے سیکرٹریٹ گونج اٹھا۔

حکومت اور ملازمین کو لڑانے کی سازش بے نقاب ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا فوری نوٹس۔ وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمد خان پنڈال پہنچ گئے۔ پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے 4 مطالبات تسلیم۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وطن واپسی تک ہڑتال موخر راجہ نثار احمد وزیر قانون نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں۔

(جاری ہے)

آپ دوہرے معیار کا خاتمہ اور قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں حکومت کو 100 فیصد اتفاق ہے۔

آپ کا مقدمہ میں خود لڑوں گا۔ اس موقع پر صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر محمد شریف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر قانون راجہ نثار احمد خان کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے حالات کو سمجھا اور سیکرٹری سروسز، سیکرٹری مالیات اور قاضی عنایت ایڈیشنل سیکرٹری مالیات کی حکومت اور ملازمین کو لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی پالیسی کا نوٹس لیا۔

شریف اعوان نے کہا کہ سیکرٹری سروسز ایک ناتجربہ کار ہیں جنہیں معاملات کو چلانے کی صلاحیت نہ ہے۔ صرف دو ایڈیشنل سیکرٹریز کے رحم و کرم پر دن لگا رہے ہیں جبکہ سیکرٹری مالیات ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے تمام عزیزوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکومتی خزانہ کو پھکی دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اپنے بیٹے حامد صادق کو سکیل 16 سے 17 سے 18 میں ترقیاب کر دیا گیا جبکہ دیگر اپ گریڈیشن ھاء میں حصہ داری بشکل نقد و قیمتی لکڑ کوٹلی پہنچ چکی ہے۔

قاضی عنایت نامی ناسور کے کارنامے بھی بتائے گئے جو نفرت کی علامت بن چکا ہے جس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود 2 سال تک اپنی ہمشیرہ کو خزانہ سرکار سے سکیل بی17- کی تنخواہ دیتا رہا۔ شریف اعوان نے حکومتی وزیر کی پنڈال آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی استدعا پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی واپسی تک ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اصغر خان یوسف زئی، شبیر عباسی، چوہدری منظور، راجہ ضیغم فارق، ملک اشفاق، چوہدری جاوید، قاضی اقبال، خالد راٹھور، رفاقت مغل، راجہ مجیب، گلزار عباسی، کریم اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا-

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں