مظفرآباد ،مسافر جیپ کو حادثہ، دو افرادجاں بحق ، 20زخمی ، 6کی حالت تشویشناک

جمعرات 19 جنوری 2017 19:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) مظفرآباد سے سیری درہ جاتے ہوئیمسافر جیپ ماکڑی کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار لوگ 22افراد میں سے دو جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ، 6کی حالت تشویشناک بتائی جائی جاتی ہے، عوام حلقہ اور تھانہ سٹی کی پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت اطلاعی ادارہ15میں تعینات پولیس اہلکاروں نے تفصیل بتانے کے بجائے صحافیوں سے بدتمیزی کی ٹیلیفونک بند کرنے پر ڈ ی ایس پی سٹی وحید گیلانی نینوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے سیری درہ جاتے ہوئے ماکڑی کے مقام پر مسافر جیپ اور لوڈنگ کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار دو افراد جاں بحق 20زخمی جبکہ 6کی حالات تشویشناک عوام حلقہ اور تھانہ سٹی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں نے ریسکیو 15پر فون کرکے تفصیل جاننے کی کوشش کی تو 15پر تعینانت ذولفقار اور عزیزالرحمان نے صحافیوں سے بدتیمیری کرکے گالی گلوچ کے بعد فون بند کردیا جس کی وجہ سے حادثے کی اطلاع ملنے میں تاخیر ہوگئی جبکہ ریسکیو 15کے اہلکاروں کی شکایت ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کو کرنے پر کاروائی کی یقین دہانی کے مختلف صحافتی تنظیموں نے احتجاج موخر کردیا جبکہ آخری اطلاع آنے تک ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں