مظفر آباد‘ یونین کونسل مچھیارہ میں 20,20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)یونین کونسل مچھیارہ میں بجلی کا طویل ترین کریک ڈائون 24گھنٹوں میں بمشکل 4گھنٹے بجلی چھوڑی جاتی ہے اور ہر ماہ بلات مکمل وصول کیے جاتے ہیں متعلقہ ممبر اسمبلی توجہ دیں۔ وگرنہ عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مچھیارہ ویلفیئر فائونڈیشن کی ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں کیا۔

انہوں نے مشترکہ بیان جاری کیا کہ مچھیارہ یونین کونسل اس وقت آزادکشمیر کی پسماندہ ترین یونین کونسل ہے گذشتہ ادوار میں جتنے بھی ممبر اسمبلی نے ہر وزیر نے اس یونین کونسل کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اس وقت بھی اس یونین کونسل کے اسکولز بالخصوص ہائی سکول کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ جبکہ سڑک کا بھی انتہائی برا حال ہے۔

(جاری ہے)

بٹدرہ تا کبایا روڈ کا کام سابقہ دور میں شروع ہوا تھا مگر پیپلز پارٹی کے ایک جیالے نے روڈ کا کام رکوا دیا کیونکہ روڈ کا ٹھیکہ اس کو نہ مل سکا تھا آج بھی وہاں کی روڈ ہڑپہ اور موہنجو دڑو کا منظر پیش کر رہی ہے ۔

سکول و ہسپتال کی عمارتیں نہیں ہیں، بجلی ہوتی ہی نہیں آخر یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں ہو رہا ہے کیا ہم آزادکشمیر کے شہری نہیں ہیں کیا ہیں جینے کا حق نہیں ہی ہمارے ساتھ ہی یہ ظلم و ستم کیوں ہو رہا ہے اور آخر کب تک ہوتا رہے گا ہے کوئی انصاف دینے والا

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں