فرزندوزیراعظم عثمان فاروق حیدرکا دورہ حلقہ انتخاب ‘مختلف مقام پرفاتحہ خوانی ‘عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:53

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ کا دورہ حلقہ انتخاب مختلف مقام پرفاتحہ خوانی اور عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کی تفصیلات کے مطابق فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ کا حلقہ نمبر پانچ کا دورہ یوسی کھلانہ میں قاضی منظور کے بھائی قاضی بشیر کی وفات پر اور ڈمیاں سوکڑ میں قاسم دین اعوان کی بیوی اور بہو کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کی اوروزیراعظم آزاددکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا دریں اثناء راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کی اور مسائل سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں