صاحبزادہ سلیم چشتی کا چیئرمین زکوة کونسل بننانیک شگو ن ہے‘مولانا سید محمد اسحاق نقوی

پیر 23 جنوری 2017 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء)جماعت اہل سنت آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر مولانا سیدمحمد اسحاق نقوی نے کہاہے کہ صاحبزادہ سلیم چشتی کا چیئرمین زکوة کونسل بننانیک شگو ن ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر کے اس حُسن انتخاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اورعلامہ مفتی حافظ نذیر احمد قادری کو ضلع مفتی کے عہدہ سے ڈائریکٹر امور دینیہ آزادکشمیر کے عہدہ پر ترقیاب ہونے بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اورمعروف مذہبی سماجی وسیاسی شخصیت ،ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ سلیم چشتی کو چیئرمین زکوة کونسل آزادکشمیر تعینات ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان دونوں شخصیات کے حق میں نیک خواہشات اوراخلاص بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے ،مولانا سید محمد اسحاق نقوی نے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے حسن انتخاب کوسراہاہے ،صاحبزادہ محمد سلیم چشتی ایک ہمہ گیر اور باصلاحیت شخصیت ہیں وہ بحیثیت چیئرمین زکوة کونسل آزادکشمیر اپنے فرائض اورخدمات کو بطریق احسن انجام دے سکیں گے اللہ تعالیٰ ان کا اورہمار احامی وناصر ہو ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں