مظفرآباد ، نئے ڈی ایس ٹریفک پولیس مظفر آباد چوہدری ظہیر کا پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ

سرکاری گاڑیاں کے ڈرائیور تاجر ، ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں کہ نوپارکنگ پرگاڑیاں کھڑی نہ کریں، ڈی ایس پی

پیر 23 جنوری 2017 16:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں ڈی ایس پی تعینات ہونے والے ٹریفک پولیس چوہدری ظہیر سارجنٹ میر مزمل سمیت دیگر اے ایس آئی نے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کی ہدایت پر شہر بھر کا دورہ کیا جس پر ڈی ایس پی ظہیر چوہدری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں کے ڈرائیور تاجر ، ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں کہ نوپارکنگ پرگاڑیاں کھڑی نہ کریں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ریڑی بانوں کو دوسری جگہ فراہم کرکے سڑکو ں اور فٹ پاتھوں سے ہٹائیں جس کے باعث ٹریفک بحال ہوسکے جبکہ اہلیان مظفرآباد تاجروں ، سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے ڈی ایس پی تعینات ہونے پر چوہدری ظہیر کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں