چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے اعزاز میں جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جانب سے پروقار ظہرانہ

پیر 23 جنوری 2017 17:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس محمد اعظم خان کے اعزاز میں سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے جج جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جانب سے اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جسٹس محمداعظم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر 24فروری 2017کو عمر پیرانہ سالی مکمل ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں انکے اعزاز میں جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے معزز حاضر و ریٹائرڈ جج صاحبان کے علاوہ سیکرٹری صاحبان حکومت ، بار ایسوسی ایشنزکے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں معزز جج صاحبان جسٹس محمد ابراہیم ضیاء سینئر جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر ، جسٹس غلام مصطفی مغل چیف جسٹس عدالت العالیہ ، جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ، جسٹس صداقت حسین راجہ ، جج صاحبان عدالت العالیہ ، سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد سعید ، سابق قائمقام چیف جسٹس سید منظور حسین گیلانی ، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سردار محمد اشرف ، سابق جج صاحبان عدالت العالیہ جسٹس چوہدری محمد تاج ، جسٹس عبدالرشید سلہریا ، جسٹس سردار عبدالحمید ، جسٹس منیر احمد چوہدری ، سابق جج شریعت کورٹ آزاد کشمیر جسٹس افتخار حسین بٹ ،جسٹس حسین مظہر کلیم ، لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان ، رجسٹرار و ایڈیشنل سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر ، اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈیشنل ڈیفنس سیکرٹری پاکستان ، سیکرٹری جنرل بار کونسل پاکستان ، رضا علی خان ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر ، نشاط حسین کاظمی صدر سپریم کورٹ بار ، اقبال رشید منہاس صدر ہائی کورٹ بار، راجہ آفتاب خان ڈسٹرکٹ بار مظفرآباد، ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے صدور، چیف پراسیکوٹر احتساب بیور و کے علاوہ آزاد کشمیر بار کونسل کے عہدیداران ، پاکستان سپریم کورٹ بار کے عہدیداران کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ظہرانہ کی یہ تقریب پروقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مثالی تقریب ثابت ہوئی تقریب میں آزادجموں وکشمیر کے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے معزز حاضر سروس و ریٹائرڈ جج صاحبان کا ظہرانہ میں ایک ساتھ شریک ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں