آزادکشمیر میں بار ش اور برفباری کا سلسلہ جاری

سردی کی شدت میں اضافہ کیل ، لیپہ ، اٹھمقام ، سے زمینی رابطہ28روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا

منگل 24 جنوری 2017 11:54

آزادکشمیر میں بار ش اور برفباری کا سلسلہ جاری
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں بار ش اور برفباری کا سلسلہ جاری سردی کی شدت میں اضافہ کیل ، لیپہ ، اٹھمقام ، سے زمینی رابطہ28روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا عوام معصور ہوکر رہ گئی اشیاء خوردونوش اور میڈیکل کی بھی شدید قلت ساڑھے چار لاکھ سے آبادی معصور ہوکر رہ گئی حکومتی اراکین دارلحکومت مظفرآباد سے غائب اپنے اپنے آبائی حلقوں میں ڈھیرے ڈال دئے عوام کا شدید احتجاج محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں او ربرفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق چار روز کے وقفے کے بعد بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے باعث مظفرآباد ، سدھن گلی ، نوید گلی ، چکار، کیل ، لیپہ ، وادی نیلم ، اٹھمقام سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفبار ی کے باعث زمینی رابطہ ایک بار پھر منقتع ساڑھے چار لاکھ سے زائد آبادی پر مشتعمل علاقے دارلحکومت مظفرآباد سے کٹ کر رہ گئے جبکہ ان علاقوں میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ میڈیکل کی سہولیات بھی نایاب ہوگئی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر عملہ اور ادویات نہ ہونے کے باعث لوگ کوسوں دور پیدل چل کر اپنے مریضوں کو شہر کی جانب لے جانے پر مصروف ہیں جبکہ حکومت آزادکشمیر یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہ کرسکے دوسری جانب حلقہ امیدوا ر بھی گدھے کی سینگھ کی طرح غائب ہوگئے عوام کا شدید احتجاج ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں