حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی ہر مسلمان کے ذمہ لازم ہے‘میر محمد یونس

منگل 24 جنوری 2017 12:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مر کزی رہنماپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر وا ممبرکشمیرکونسل میرمحمد یونس نے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی ہر مسلمان کے ذمہ لازم ہے، دین صرف نماز روزے کا نام نہیں ہے بلکہ حقوق العباد کی ادائیگی بھی دین ہے ، دینا بھر میں مسلمانوں پرظلم چھوٹے شیر خوار بچوں کو ازیت دے کر قتل کرنا اور اسلام کا مذاق اڑاناکیا یہ ہمارے دین اور اعمال کی کمزوری ہے یا پھر اللہ کا عذا ب انسان کو ہر صورت میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور توبہ کرنی چاہئے میر محمد یونس نے کہاکہ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے نماز، روزہ، حج و زکوٰة و جہاد نیز عقیدہ توحید و عقیدہ ختم نبوت تو اسلام کے بنیادی اساس ہیں مگر صرف ان چند عبادات کا نام اسلام نہیں ہے بلکہ ان عبادات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی لازمی ، ضروری اور بعض اوقات فرض ہوتی جبکہ آج کا مسلمان جس طرح حقوق اللہ کی ادائیگی سے غافل ہے، ایسے یہ حقوق العباد کی ادائیگی سے بھی غافل ہے۔

(جاری ہے)

ماں باپ کے حقوق ، پڑوسیوں کے حقوق ، ماتحت اور افسر کے حقوق ، اولاد کے حقوق، میاں بیوی کے حقوق، ملازم کے حقوق الغرضیکہ ہر جگہ پر ہر حق کی ادائیگی میں کوتاہی ہو رہی ہے۔ نہ ہم اساتذہ کے حقوق ادا کرتے ہیں اور نہ اپنے علماء و اساتذہ کے۔آہستہ آہستہ ہمارا معاشرہ بگڑتا ہوا حیوانوں کا معاشرہ بنتا چلا جا رہا ہے۔ برائیاں عام ہو رہی ہیں اور برائیوں کے خلاف کوئی آواز بھی نہیں اُٹھاتا۔

شادی بیاہ میں ہندووانہ رسوم و رواج کی بھرمار ہوتی ہے اور اب تو ہمارے جنازے شریعت سے ہٹ کر رسوم و رواج کے نرغے میں آ چکے ہیں۔ جدید ایجادات سے جہاں فائدے میسر آئے ،وہیں بے حیائی، عریانی، فحاشی ، والدین کی نافرمانی، نوسر بازی، دھوکہ دہی اور بہت ساری دیگر برائیوں کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ ہم سب کا عشق مصطفیٰﷺ کا ہے مگر پورا دین بدعات اور رسوم و رواج میں ڈوبا ہوا ہے۔

مسلمانوں کی کامیابی صرف اور صرف حضور علیہ السلام کے بتلائے ہوئے طریقوں میں ہے۔ اللہ کی عبادت حضور ﷺکے طریقوں سے ہٹ کر ہو گی تو اللہ کے ہاں وہ بھی ناقابل قبول ہو گی میر محمد یونس نے کہا کہ مسلمانوں کویکجہ ایک ہوکر کفار کے خلاف جہاد کرنا ہوگاجبکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سمیت ،لیبیا ، برما اورشام کے مسلمانوںکی مدد کرنے کے لئے اللہ سے دعا مانگے کہ وہ مسلمانوں پر جو ظلم او ر بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ان سے نجات فرمائے اور اولادیں اپنے ماں باپ کو بجائے اپنے سے دور کرنے کے ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آ مین)۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں