آزاد کشمیر کے پہلے جوان سردار خضر اقبال نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

منگل 24 جنوری 2017 12:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) آزادکشمیر کا پہلا جوان سردار خضر اقبال نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)اسلام آباد سے ایم فل تھیسیز کا کامیاب دفاع کرکے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ سردار خزر اقبال نے اپنے والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجیز (NUML) اسلام آباد سے ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع کرکے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ای فل کی ڈگری حاصل کرلی سردار خضر اقبال کا تعلق ضلع کوٹلی کی تحصیل سہنسہ کے نواحی پسماندہ گائوں تلہ سے ہے انھوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اپنے اساتذہ کی محنت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آج اپنے والدین اور اساتذہ اور اپنی عوام کی دعائوں کی وجہ سے اس اعلیٰ مقام تک پہنچا ہوں انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنی ریاست کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی توانائیاں زیادہ سے زیادہ تعلیم کے حصول پر صرف کریں تاکہ آئندہ درپیش چیلنجز کا ہم بھرپور طریقے سے دفاع کریں خزر اقبال کی کامیابی پر آزادکشمیر کی عوام کی جانب سے مبارکباد ۔

( فوٹومیل کے ساتھ ) ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں