جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے بانی صدر کے ایچ خورشید کی برسی 11مارچ کو عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

منگل 21 فروری 2017 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر قائد اعظم کے رفیق کار جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے بانی صدر کے ایچ خورشید کی برسی 11مارچ کو عقیدت واحترام سے منائی جائیگی،مظفرآباد میں مزار کے ایچ خورشید پر مزکری جلسہ منعقد ہوگا۔نماز فجر کے بعد کے ایچ خورشید کے مزار پر فاتحہ خوانی ہوگی۔دن گیارہ بجے جلسہ عام منعقد ہوگا جلسہ سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،بیگم ثریاکے ایچ خورشید،اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین،جے کے پی کے صدر خالد ابراہیم ،تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے صدر چیف جسٹس (ر)عبدالمجید ملک ،لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن،لبریشن لیگ سعودی عرب کے صدر خواجہ رمضان بٹ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری سلمان،لبریشن فرنٹ ،جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کے ایچ خورشید کی برسی کی تقریبات آزادجموں وکشمیر ،مقبوضہ جموں وکشمیر،پاکستان کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان ،سعودی عرب،برطانیہ ،امریکہ سمیت بیشتر ممالک میں منائی جائے گی۔کے ایچ خورشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار منعقد ہونگے مرکزی تقریب کے لیے استقبالیہ انتظامیہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔لبریشن لیگ سعودی عرب کے صدر خواجہ رمضان بٹ،مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل غلام مصطفی میر نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پاکستان کے رفیق کار کے ایچ خورشید کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی۔مزار کے ایچ خورشید پر جلسہ عام ہوگا فاتحہ خوانی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں