آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد سے ماہوار کروڑوں روپے کمانے والا ادارہ پی ٹی سی ایل وینگل عوام کے لے وبال جان بن گیا

پیکج کے باوجود ناقص سروس بحال نہ ہوسکی‘ ہیلپ لائن ، فرنچائز ، عوام کو الو بنانے میں مصروف‘ حکومت آزادکشمیر پی ٹی سی ایل کے خلاف نوٹس لے

منگل 21 فروری 2017 14:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد سے ماہوار کروڑوں روپے کمانے والا ادارہ پی ٹی سی ایل وینگل عوام کے لے وبال جان بن گیا پیکج کے باوجود ناقص سروس بحال نہ ہوسکی ہیلپ لائن ، فرنچائز ، عوام کو الو بنانے میں مصروف حکومت آزادکشمیر پی ٹی سی ایل کے خلاف نوٹس لے ،تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآبادمیں پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس تاحال بحال نہ ہوسکی فرنچائز یا ہیلپ لائن پر کال کرنے سے بس ! ’’سروس پر کام شرو ع ہے چند گھنٹو ں میں ٹھیک ہوجائے گا یہ سلسلہ گزشتہ چھے ماہ سے لگاتار چل رہا ہے جبکہ ماہوار 15سو کا پیکج جس میں 25GBپی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو دی جاتی ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ، نہ نیٹ کام کر رہی ہے نہ ڈائونلوڈ ، ہورہے ہیں جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پی ٹی سی ایل وینگل صارفین کوبہتر سروس فراہم نہیں کر سکتی تو اس کو بندکرنے کے احکامات جاری کردیں اور فرنچائز بند کریں تاکہ صارفین مزید لٹنے سے بچ سکیںجبکہ پی ٹی سی ایل آزادکشمیر بھر میں سے ماہوار کروڑوں روپے کما کر لے جارہی ہے مگر عوام کو بہتر سروس فراہم کرنے میںمکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی سی ایل بہتر سروس فراہم نہیں کرسکتے تو اپنے دفاتر بند کردیں نہیں تو دفاتروں کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری پی ٹی سی ایل مینجمنٹ پر عائد ہوگی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں