بہار اپنے رنگوں کے ساتھ سپورٹس کے جذبے لے کر آتی ہے،اکرم خان چانڈیہ

ہفتہ 18 فروری 2017 23:05

مظفرگڑھ۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے چیئر مین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار اپنے رنگوں کے ساتھ سپورٹس کے جذبے لے کر آتی ہے۔ سپورٹس سر گرمیوں کا فروغ حصول علم کی سیڑھی ہے۔ سول سوسائٹی متحدہ علماء و مشائخ امن کمیٹی کے چیف آگنائزر ،رانا محمد افضل نے کہا حصول علم میں مصروف یوتھ کو سپورٹس سر گرمیوں کے ذریعے مثبت اور تعمیری کام پر لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف شاعر افضل چوہان نے کہا غیر نصابی سر گرمیوں میں ترجیح اول سپورٹس کو دینی چاہیے۔ اس موقع پر پرنسپل خلیل الرحمٰن فاروقی، پروفیسر افتخار ہاشمی، پروفیسر سجاد حیدر پرویز اور دیگر نے آنے والے معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے تقریب میں خوش آمدید کہا۔ پر نسپل خلیل الرحمٰن فاروقی نے بتلایا کہ کالج ہذاکے طلبا مختلف کھیلوں میں ڈویڑنل اور پنجاب سطح کے ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ادبی اور سپورٹس مقابلہ جات میں بھی ہمارے طلباء نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں