ْ سپیشل برانچ اورپولیس کی کارروائی،ٹرک کے خفیہ خانوں سے 43کلوگرام سے زائد چرس برآمد،2افرادگرفتار

منگل 17 جنوری 2017 23:10

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)علی پور میں سپیشل برانچ مظفرگڑھ اور پولیس تھانہ صدر علی پور کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میںٹرک کے خفیہ خانوں سے 43کلوگرام سے زائد چرس برآمد،2ملزموںگرفتار کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کی اطلاع پر مظفرگڑھ سپیشل برانچ اور تھانہ صدر پولیس علی پور نے ہیڈ پنجند روڈپر پر ناکہ لگایا. پولیس نے مشتبہ ٹرک کو روکا تو دورانِ چیکنگ ٹرک نمبر بی ایم آر کے خفیہ خانوں سے 43 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ تھانہ صدر علی پور پولیس نے کارروائی کے دوران طارق خان اور اعجاز احمد نامی 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں