پانامہ کیس فیصلے کے بعد عمران خان سیاست میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے،چوہدری محمدبرجیس طاہر

2018 ء کے عام انتخابات کی صور ت میں ایک عبرت ناک شکست اور رسوائی تحریک انصاف کی منتظر ہے مشرق تامغرب دُنیا (ن) لیگ بہترین معاشی پالیسیوں کی معترف ہو چکی ہے،تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے نظام پورہ چیلیانوالہ میںسوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:53

ننکانہ صا حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے سلسلے میں عمران خان اور اُن کی جماعت کوآئے روزسپریم کورٹ میں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ے۔ انہوں نے کہاکہ جلسوں،دھرنوں اورمیڈیا کے سامنے نواز شریف اور اُن کے خاندان سے متعلق ثبوت کے پلندے دکھانے والے سپریم کورٹ کے اندر نوازشریف اور اُن کے خاندان کے خلاف ایک بھی ٹھوس اور دستاویزی ثبوت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

وہ ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے نظام پورہ چیلیانوالہ میںسوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پانامہ لیکس سے متعلق نواز شریف اور اُن کے خاندان کے خلاف عمران خان اور اُن کی جماعت کے دلائل تیزی سے پسپا ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے وکلاء اب اس کیس کی پیروی سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ افسوس اس امر کا ہے کہ عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی اور بعدازاں پانامہ لیکس سے متعلق اس قوم کے قیمتی وقت کو ضائع کرنے اور ترقی و خوشحالی کے سفرکوڈی ریل کرنے کی کوشش کی اور عمران خان کے اس طرز عمل کا سب سے زیادہ نقصان خود اُس صوبے کے عوام کو ہوا جس میں عمران خان اور اُن کی جماعت برسر اقتدار ہے ۔آج صوبہ خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی حکومت کو ساڑھے تین سال سے زائدکا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اُن کی حکومت کے پی کے عوام کو ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اُن کی جماعت کے ا س طرز عمل کے باعث ایک عبرت ناک شکست اور رسوائی اُن کے لیے 2018 کے انتخابات میں منتظر ہے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ اس کے برعکس آج مشرق تا مغرب دُنیا مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیزز کی معترف ہو چکی ہے اور اس ضمن میں حکومت کی فیصلہ سازی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ وابستہ ہے اور ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو ہر حا ل میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں