کوالٹی کنٹرول کے اداروں نے یو ٹیلیٹی سٹورز کے گھی آئل کے معیار کی پورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرل دی

سپریم کورٹ کے کیس سے ثابت ہوگیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر کوئی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت نہیں ہوتی ، ترجمان کارپوریشن میں مانیٹرنگ اور ویجیلنس کو مزید سخت کردیا ہے اور انکو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ ملک بھر کے سٹورز پر کوالٹی کے لحاظ سے سخت چیک رکھیں، بیان

بدھ 15 فروری 2017 22:43

․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے کیس سے ثابت ہوگیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر کوئی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت نہیں ہوتی اور معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کوالٹی کنٹرول کے اداروں نے یو ٹیلیٹی سٹورز کے گھی آئل کے معیار کی پورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی ہے جسکے مطابق کچھ کمپینوں کے گھی آئل کے معیار میں شائد وٹامن کی کمی ہے لیکن یہ مضر صحت نہیں ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان سب کمپنیوں کے سٹاکس کو واپس کردیا ہے اور انکی فروخت یوٹیلیٹی سٹورز پر بند کردی ہے اور تمام معیاری برانڈڈ گھی آئل کی فروخت ہو رہی ہے ترجمان کے مطابق کارپوریشن اپنی روایات کے مطابق اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش عوام کی سہولت کیلئے ارزاں نرخوں پر فروخت کرتی رہی گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائیگا کارپوریشن ہمیشہ صارفین کی سہولت کیلئے کوشاں رہتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم ہو ۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی ملک بھر کے تمام سٹورز پر اعلی کوالٹی کی چینی ،دالیں ،چاول ،آٹا، گھی ٓائل، چائے اور دیگر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہے اور کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں صارفین سے التماس ہے کہ بغیر کسی زحمت کے اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش خریدنے کیلئے اپنے قریبی یوٹیلیٹی سٹورز پر تشریف لائے ترجمان کے مطابق کارپوریشن میں مانیٹرنگ اور ویجیلنس کو مزید سخت کردیا ہے اور انکو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ ملک بھر کے سٹورز پر کوالٹی کے لحاظ سے سخت چیک رکھیںاور بے ترتیبی کی بنیاد پر مختلف اشیاء خوردونوش کی لیباریٹری ٹسٹنگ لازمی کریں۔

ان سب اقدامات کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی گذشتہ مہینوں کی سیل میں 70%اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کہ عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں