ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری ارضی من پسند افراد کو دی جا رہی ہے ،جمہوری وطن پارٹی

جمعہ 13 جنوری 2017 16:56

منجھو شوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماقربان منگی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کی سرکاری اراضی کو انتظامیہ کی سرپرستی میں کوڑیوں کے دام فروخت کر نے اورامیروں کو تعمیر ات کی اجازت اور وہی غریبوں کو چاردیواری کی مر مت تک کی اجازت کی نہ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور انکے دیگر اہکار جن میں تحصیلدرا ،قانون گو،ُٹواریاں شامل ہیں جوکہ ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری ارضی کو من پسند افراد ،وزراء ،ایم پی اے ،سرکاری بیوروکریسی اور جاگیرداروں میں بندر بانٹ کر نے میں مصروف العمل ہے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی کی غربی کی جانب بیدار پل اور قیدی شاخ تک کی زمین عرصہ دارز سے ریونیو ریکارڈ میں سرکاری کے نام درج شدہ ہے انہوں نے کہا کہ سال 2010؁ اور سال 2012؁ کے سیلاب کے بعد ڈیرہ مراد جمالی شہر کے غریب عوا م اپنے چاردیواری بھی نہیں بنا سکتے شہر کے تحصیلدا ر اور پٹواریاں ایس ایچ او غریب عوام کو اپنی جگہ چار دیواری کی مر مت کر نے میں رکاوٹ انداز ہوتے ہیں اگر غریب عوام قانونی کاغذی کاروائی میں تعمیر ومرمت کی اجازت میں لگ جائیں تو عمر نوح لگ جاتی ے محکمہ ریوینو کے آفسران پٹوریان کے مٹھی گرم کیے بغیر تعمیر ومر مت ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام گورکھ دھندے ڈپٹی کمنشر کی سر پرستی میں ہو تے ہیں ڈپٹی کمشنر کی سر پرستی میں ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنر کی اعاپر سرکاری اراضی اونے پونے داموں فروخت کی جارہی ہے جس کی آمد نی سرکاری خزانے میں جمع ہونے کے بجائے مذکورہ جو سفید ہاتھوں کے پیٹ میں جارہا ہے ڈپٹی کمشنر سرکاری اراضی اپنے من پسند سیاستدانوں میں بندر بانٹ کر رہا ہے رہنما مذکورہ نے چیف جسٹس عدالت الیہ بلوچستان کوئٹہ اور ادارہ احتساب بیورو (نیب ) سے مذ کورہ عناصر کے خلاف کاروائی کر نے کی اپیل کی کہ وہ ایسے کر پٹ آفسران کے خلاف قانونی کاروائی کرئے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں