وطن ٹیچر ایسوسی ایشن اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،خیر النساء

جمعہ 13 جنوری 2017 16:56

منجھو شوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء)وطن ٹیچر ایسوسی ایشن نصیرآباد کی سینئر نائب صدر خیر النساء ،جونئیر نائب خواتین صدر رشیدہ گویا ،فناس سیکریٹری کلثو م گل ،رابطہ سیکریٹری زرینہ علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وطن ٹیچر ایسوسی ایشن واحد تنظیم ہے جو برابری کی بنیاد پر اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے وطن ٹیچر ایسوسی ایشن ہی کے پلیٹ فارم پر اساتذہ کی جائز حقوق پورے ہوئے ہے جس پر اساتذہ کومکمل مطمئن ہے تنظیم پورے بلوچستان میں اپنی اچھی کارکردگی کی وجہ سے مکمل طور فعالی کی جانب رواں دواں ہے انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بلوچستان بھر کے اساتذہ کو موقع فراہم کئے جائیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء للہ زہری کی حکومت نی35000ملازمتوں کے اعلان سے بیوروکریسی کی نیدیں حرام ہوچکی ہے اسی15گریڈ تک ملازمتیں کمیٹی سطح پر اعلان اساتذہ پروگرام کے تحت چین کے دورے ان کے تعلیمی اداروں میں داخلے خوش آئند بات ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں