ڈیرہ مراد جمالی, زمینوں پر لینڈ مافیاء کی جانب قبضہ اور سرکاری دفاتر کی زمینوں پر قبضہ گیری کے خلاف اور ضلعی انتظامیہ کے رویہ پر وکلاء عدالتوںکابائیکاٹ

پیر 16 جنوری 2017 21:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)بار کونسل ایسوسی ایشن نصیرآباد کی زمینوں پر لینڈ مافیاء کی جانب قبضہ اور سرکاری دفاتر کی زمینوں پر قبضہ گیری کے خلاف نصیرآباد بار کونسل ایسوسی ایشن کی کال پر سوموار کے روز وکلاء برادری نے عدالتوں کا ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف بائیکاٹ کیا اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد انتظامیہ وکلاء کو 2000میں الاٹمنٹ کی گئی زمین لینڈ مافیاء دینے کا جو خواب دیکھ رہی ہے کسی صورت بھی پورا ہونے نہیں دیں گے افسوس ہے کہ ضلعی انتظامیہ وکلاء کی اراضی لینڈ مافیاء کو الاٹ کرنے کا دعوی کر رہی ہے جو کہ وکلاء کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وکلاء کی الاٹ شدہ اراضی لینڈ مافیاء کو دینے پر تلی ہے جس کی بار بار نشاندہی کرنے کے باوجود اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے مجبورا وکلاء برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور کہاکہ بار کونسل ایسوسی ایشن نصیرآباد کی زمینوں پر لینڈ مافیاء کی جانب قبضہ اور سرکاری دفاتر کی زمینوں پر قبضہ گیری کے خلاف نصیرآباد بار کونسل ایسوسی ایشن کا احتجاج جارہی رہے گااور وکلاء کسی کیس میں بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر تحصلیدار ڈیرہ مراد جمالی پرعائد ہوگی بعدازاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور کہاکہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو وکلاء برادری سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں