نئے ایم ایس سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

منگل 17 جنوری 2017 21:23

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) نئے ایم ایس سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی ڈاکٹر محموداحمد عمرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا جبکہ میڈیکل سٹاف ایسوی ایشن کے ضلعی صدرکامریڈ نذیراحمد مستوئی کی قیادت میں وفدنئے ایم ایس سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباددی وفدمیں مہراللہ موسیانی،فضل محمد کھوسہ،غلام یاسین ڈومکی،غلام رسول بگٹی،نظام پندرانی سمیت دیگر میڈیکل آفیسران ڈاکٹر ایازحسین جمالی،ڈاکٹر عطاء محمد کھوسہ،ڈاکٹرقادربخش تنیہ،ڈاکٹر شفیع محمد بگٹی،ڈاکٹرابراہیم کنڈرانی،بابومحمد سلیمان جونیجو،بھی موجودتھے نئے ایم ایس ڈاکٹر محموداحمد عمرانی نے کہاکہ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کو علاج معالج کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات مقامی اوربروقت فراہم ہوسکیں ہمارامقصددکھی انسانیت کی خدمت کرکے انہیں طبی سہولیات فراہم کرنا ہے سول ہسپتال میں سرجن سمیت دیگر ماہرامراض اسپیشلسٹ ڈاکٹرزکی کمی کاسامنا ہے مگردستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی انہوںنے کہاکہ سول ہسپتال کی کارگردگی کو مزید بہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے غیر حاضری اورفرائض میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گابلکہ ڈاکٹراورپیرامیڈیکل سے ملکرعوام کو ہرممکن صحت کی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے اس موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف اورڈاکٹرزنے نئے ایم ایس کو یقین دیہانی کروائی کے وہ ایک ٹیم کی مانندہوکر عوامی کی خدمت کاجذبہ جاری رکھیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں