ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسکارڈ میں شامل پولیس اہلکار محمد امین ساسولی کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 20 جنوری 2017 19:11

ڈیرہ مرادجمالی۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسکارڈ میں شامل پولیس اہلکار محمد امین ساسولی کو دل کادورہ پڑنے سے وفات پر ان کے گھر جاکر ان کے والد اور اہلخانہ سے تعزیت اور افسوس کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے سیکورٹی میں شامل پولیس اہلکارمحمدامین ساسولی کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگرکے ہمراہ ان کے گوٹھ جاکر ان کے والد قمردین ساسولی سے تعزیت کااظہار کیا اور دعاکی کی اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی برابر کی شریک ہے اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں