عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے والے افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:12

ڈیر مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر نے کہاکہ عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے والے آفیسروں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیا ت کو عوام تک پہنچایا جائے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میڑیل کے استعمال سست روی برتنے والے آفیسران اور ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تحصیل چھتر میں امن امان کی بحالی اور سڑک کی تعمیر اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں بدا منی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف کارروائی کیا جائے گی میونسپل کمیٹی اپنے فرائض منصبی کا احسان طریقے سے بروکار لاتے ہوئے شہر کی صفائی پر توجہ دیں بارشوں کے بعد گلی محلوں کی صفائی میونسپل کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور کہاکہ تحصیل چھتر کی عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے چھتر روڈ کی تعمیر ومرمت کاکام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کوسہولیات میسر ہو سکے اور کہاکہ حکومتی ادارے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں عوام کے کام میں رخنہ ڈالنے والوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہاکہ قدرتی آفات کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں اور ڈپٹی کمشنر آفیس میں کنڑول روم بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں