جماعة الدعواةنصیرآباد کے زیراہتمام پندرہ روزہ دورہ صفہ شروع کردیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) جماعة الدعواةنصیرآباد کے زیراہتمام پندرہ روزہ دورہ صفہ شروع کردیا گیا ابوخالدالمدنی کی نگرانی میں مرکزالقدوسیہ بمقابل اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مرادجمالی میں خصوصیات وتربیت کاعمل کاسلسلہ گزشتہ روزسے جاری ہے جہاں بڑی تعدادمیں لوگوںنے مرکز میں شرکت کر کے مذہبی آداب عبادت اورطورطریقے سے مستعفید ہوئے اس موقع پر ابوخالدالمدنی اورمئسول نصیرآباد ابوالنظام الخیر سردارعبدالستاربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ روزہ روزہ صفہ کا مقصدلوگوں کو دین کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیااورآخرت کے سنوارنا ہے انہوںنے کہاکہ اس تربیت میں منتخب احادیث ،قرآن پاک کی تدریس اورنماز باوضوکے طورطریقے ،اصلاحی ماحول،سمیت دیگر دینی باتیں سکھائی جارہی ہیں تاکہ مسلمانوں کواپنے دین کے مطابق طرززندگی بسرکرنے کی تربیت دی جائے انہوںنے کہاکہ دین اسلام سے وابسطہ افرادکو چاہئے کہ وہ اسلامی زندگی گزارنے کے لئے انہیں باتوں پر عمل کرے جس کا حکم انہیں اسلام نے دیا ہے اسلام کی سربلندی سے ہی مسلمانوں کی دونوں جہانوں کی کامیابی وابسطہ ہے اللہ اوراس کے رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر چل کر ہم دینی طورپرکامیابی حاصل کرسکتے ہیں سچااوردین سے محبت رکھنے والے اس پندرہ روزہ صفہ پروگرام میں حصہ لے کر دین کی بتائی ہوئی باتیں سیکھیں اوردین کی مزید تبلیغ کیلئے اپنا کرداراداکریں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں