مسلم لیگ (ن) نے کئی اہم پروجیکٹس شروع کئے ،حلقہ انتخاب میں جاری اسکیمات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا،رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد ابڑو

ہفتہ 18 فروری 2017 20:26

ڈیرہ مراد جمالی۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کی ترقی ہم سب کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں، عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کی ہرصورت میں پاسداری کریں گے ،مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ اقتدار میں آکرعوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئی اہم پروجیکٹس شروع کیئے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ مرادجمالی میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کادورہ کرنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالماجدابڑو نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات میں غیرمعیاری کام اورمیٹریل استعمال کرنے کی کسی بھی کنٹریکٹر کو ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اسکیمات کو تکمیل معیاد میں مکمل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں سے انتخابات میں کیئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے وارٹرسپلائی کے نظام کو بہتر بناکرگھر گھر گلی محلوں میں صاف پانی کی نئی لائینیں بچھائی گئی ہیں اوراس سے قبل شہری گندہ اور جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور تھے ، ایک بار پھر 2018کے عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں جاکر ان کے ووٹوں سے دوبارہ منتخب ہوکر عوام کی نمائندگی کریں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں