نصیر آباد ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا

بدھ 22 فروری 2017 16:39

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) نصیر آباد کے پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سٹی پولیس نے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کی ۔ آپریشن کے دوران نا معلوم افراد نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد مراد بھنگر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا ۔ بعد از مزید اعلاج کے لئے لارکانہ منتقل کیا گیا ۔واقع کے بعد ایس ایس پی نصیر آباد جائے وقوع پر پہنچے اور فائرنگ کرنے والے شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں